جرائم و حادثات

ضلع عادل آباد کے گڈی ہٹنور منڈل میں دلخراش سڑک حادثہ۔ ایک نوجوان کی موت دوسرا شدید زخمی۔

عادل آباد 26/نومبر (آداب تلنگانہ نیوز/ نامہ نگار عمیم شریف)
ضلع عادل آباد کے گڈی ہٹنور منڈل میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔

 

پولیس کی اطلاعات کے مطابق ايچوڈہ منڈل مستقر کے دو نوجوان 23 سالہ محمد مجاہد ولد محمد شکیل اور 21 سالہ شیخ اویس ولد شیخ صمد منگل کی شام موٹر سائیکل پر ايچوڈہ سے ضروری کام کے سلسلے میں عادل اباد جا رہے تھے کہ گڈی ہٹنور منڈل مستقر کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر ایک نامعلوم کار کی ٹکر سے دونوں نوجوان سڑک پر گرگئے ۔

 

اچانک پیچھے سے آرہی ایک لاری کی ٹکر سے محمد مجاہد کے دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں اور ایک ٹانگ مکمل طور پر کچل گئی۔محمد مجاہد کو علاج کے لیے عادل اباد رمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔جبکہ شدید زخمی نوجوان شیخ اویس کو علاج کے لیے نرمل منتقل کیا گیا۔حادثہ میں شدید زخمی محمد مجاہد کی علاج کے دوران منگل کی رات عادل اباد رمس ہاسپٹل میں موت ہوگئی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عادل آباد رمس ہاسپٹل میں رکھا گیا۔گڈی ہٹنور پولیس ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہیں اور سی ۔سی ٹی ۔وی فوٹیج مدد سےلاری اور کار کی تلاش جاری ہیں۔

 

#Tragic road accident in Gudihatnur Mandal, Adilabad: One dead, one injured

متعلقہ مضامین

Back to top button