جرائم و حادثات
گلے میں مبینہ روٹی رول پھنس جانے کے باعث طالب علم کی موت
سکندرآباد کے خانگی اسکول میں المناک واقعہ
سکندرآباد کے خانگی اسکول میں المناک واقعہ
گلے میں مبینہ روٹی رول پھنس جانے کے باعث طالب علم کی موت
ایک المناک اور حیرت انگیز واقعہ میں سکندرآباد کے ایک خانگی اسکول میں زیر تعلیم جماعت ششم کا طالب علم وکاس جین کی حلق میں روٹی کا رول پھنس جانے کے باعث دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معصوم طالب علم میں اسکول میں لچن کررہا تھا۔ مبینہ طور پر روٹی رول کا ایک نوالہ وکاس کے حلق میں پھنس گیا اور اس کا دم گھٹنے لگا۔ ساتھی طلبہ نے اساتذہ کو اطلاع دی۔ اساتذہ نے وکاس کی مدد کی کوشش کی وکاس کو فی الفور مقامی دواخانہ سے رجوع کیا گیا تاہم بدقسمتی سے جب تک کہ وکاس کو طبی امداد فراہم کی جاتی وکاس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔
#Student dies after alleged roti roll gets stuck in throat