جرائم و حادثات

شمس آبادایرپورٹ پرخواتین کے لگیج میں زہریلی سانپ، کسٹم حکام حیرت زدہ

 

شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پرکسٹم کے حکام اُس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب دوخاتون مسافرین کے لگیج سے دوسانپ برآمد ہوئے۔یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دو خاتون مسافرین بنکاک سے حیدرآباد پہنچی تھیں جن کے لگیج میں دوباسکٹس تھیں۔

کسٹم کے حکام نے ان باسکٹس کا معائنہ کرنے کاشبہ کی بنیاد پر فیصلہ کیا تاہم ان کویہ دیکھ کرحیرت ہوئی کہ ان باسکٹس میں دوغیر ملکی اورزہریلی سانپ تھے۔دو خواتین کو حراست میں لے لیاگیااوران سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ان دونوں سانپوں کو ضبط کرلیاگیا۔حکام اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ کس کی ایما پر یہ خواتین ہندوستان سانپوں کو لے کر پہنچی تھیں۔

 

#Poisonous snake found in women’s luggage at Shamshabad airport

متعلقہ مضامین

Back to top button