جرائم و حادثات
بیوی نے کلہاڑی سے وارکرکے شوہرکاقتل کردیا
ناگرکرنول ضلع میں بیوی نے شوہر کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس اور مقامی افرادکے مطابق 50سالہ ایشوریا اور ایلما،شوہر بیوی ہیں۔ وہ گاؤں میں رہ کرمزدوری کرتے ہوئے زندگی بسرکررہے تھے۔ دونوں میں معمولی مسائل پر جھگڑے ہواکرتے تھے۔اسی طرح کا ایک جھگڑا دونوں میں ہواجس کے بعدبیوی نے شوہر کاکلہاڑی سے وارکرکے قتل کردیا۔ ہفتہ کی دوپہر 12 بجے کے بعد بھی گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں کو شک ہوا اور انہوں نے گاؤں کے بزرگوں کو اطلاع دی۔ گاؤں والوں نے گھر کا دروازہ کھولا تو ایشوریا کی لاش خون میں لت پت پڑی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔ مقتول کے رشتہ داروں کی شکایت کی بنیاد پر تلکا پلی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔
#Wife kills husband with axe in shocking incident