مرکزی حکومت کے انصاف کے دوہرے معیار پر کویتا کا استفسار
گوتم اڈانی کےخلاف سنگین الزامات کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید

بی آرایس لیڈر وسابق رکن پارلیمان کے کویتا نے سیاسی نوعیت کی گرفتاریوں کے درمیان اڈانی کو تحفظ کی فراہمی پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے انصاف کے دوہرے معیار پر استفسار کیا۔مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمXپر واضح امتیاز کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ اکھنڈ بھارت کی تشہیر کرتے ہیں لیکن انصاف کے معاملہ میں دوہرا معیار رکھتے ہیں!
سیاسی مخالفین کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیاجاتاہے اور مہینوں تک محروس رکھ کر مقدمہ چلایاجاتاہے جبکہ مسٹر گوتم اڈانی بار بار اور سنگین الزامات کے باوجود آزاد ہیں۔مرکزی حکومت کو آخر کونسی چیز کارروائی سے روک رہی ہے؟۔ بیان میں سیاسی مخالفین کےخلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خصوص میں بڑھتے ہوئے خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ حکومت کارپوریٹ اتحادیوں کےخلاف بدعنوانیوں کے الزامات کو آسانی کے ساتھ نظر انداز کررہی ہے۔بی آرایس لیڈر نے اپنے ٹویٹ میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا اور ان الزامات کے خصوص میں جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کیا۔
#Kavitha questions central government’s double standards on justice