تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تربیت یافتہ کانسٹیبلس آئین کی پاسداری کریں

ایمانداری اور انصاف کے ساتھ خدمات انجام دی جائیں۔کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کا خطاب

تربیت یافتہ کانسٹیبلس آئین کی پاسداری کریں
ایمانداری اور انصاف کے ساتھ خدمات انجام دی جائیں۔کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کا خطاب

حیدرآباد۔21نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا ہے کہ 8,047 پولیس کانسٹیبلوں نے تلنگانہ بھر میں تربیت حاصل کی ہے جس میں 4,100 سیول، 3,685 اے آر، 2,028 کمیونیکیشن اور 18 پولیس ٹرانسپورٹ کانسٹیبلس شامل ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سے 1,128 افراد کو تربیت کے لیے حیدرآباد پولیس ڈپارٹمنٹ کو تفویض کیا گیا ہے۔ اب 747 افرادنے پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی ہے۔ 3,081 خاتون کانسٹیبلوں نے تربیت حاصل کی ہے۔سی وی آنند نے کہا کہ 1992 میں انہوں نے آئی پی ایس کی تربیت حاصل کی اور پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ہوئی۔ اگرچہ بارش ہو رہی تھی لیکن ہم نے پریڈ مکمل کی، انہوں نے کہاکہ تربیت حاصل کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں 35 سال انہوں نے خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے تربیت کی تکمیل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ آئین کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایمانداری اور انصاف سے کام کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جانیں بچانے میں اپنا فرض ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پولیس ملازمین کو جسمانی طور پر تندرست ہونا چاہیے، کسی لت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اس کا غلام نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو اپنی خدمات کے ذریعہ محکمہ پولیس کا نام روشن کرنا چاہیے۔ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے پروگرام میں ڈی جی پی جتیندر اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریاست میں جملہ19 تربیتی اداروں میں تربیت کااہتمام کیا گیا۔ 5709 مرد اور 2338 خواتین امیدواروں نے کانسٹیبل کی تربیت حاصل کی ہے۔ ٹرینی کانسٹیبلس کو تمام پہلوو¿ں پر مکمل تربیت دی جاتی ہے۔ دیوانی، فوجداری، سائبر معاملات،این ڈی پی ایس ایکٹ، جرائم، خود کے دفاع جیسے کئی موضوعات پر تربیت دی گئی۔ کانسٹیبلوں میں 5470 گریجویٹس اور 1361 پوسٹ گریجویٹس ہیں۔ 1755 ٹیکنیکل، 5505 نان ٹیکنیکل اور 15 لاءگریجویٹس ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button