جرائم و حادثات

خاتون نے اسپتال کی عمارت سے کود کرخودکشی کرلی

حیدرآباد:خاتون نے اسپتال کی عمارت سے کود کرخودکشی کرلی

سعید آباد میں ایک خاتون نے اسپتال سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق28سالہ خاتون، سی دیویا سری کی شادی سی کرشنا سے ہوئی تھی، اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔اتوار کو کرشنا شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا۔ اگلی صبح اس کی بیوی نے فون کیا اور اسے گھر آنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں، شوہر کو معلوم ہوا کہ دیویا سری نے کوئی زہریلی چیز پی لی ہے اور اس نے اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دی جنہوں نے اس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔منگل کو، کرشنا، شہر واپس آیا اور اسپتال گیا۔جب کرشنا، اسپتال میں اپنی بیوی کی عیادت کررہا تھا توا سی دوران وہ بسترسے اٹھی اوراس نے اچانک اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button