تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
وزیراعلی تلنگانہ کے دورہ سے پہلے بی آرایس کے کئی کارکن زیرحراست
وزیراعلی تلنگانہ کے دورہ سے پہلے بی آرایس کے کئی کارکن زیرحراست
وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کے آج دورہ ہنمکنڈہ کے پیش نظر، پولیس نے امکانی احتجاج کے پیش نظر منگل کی صبح بی آر ایس کارکنوں اورمختلف تنظیموں کے لیڈروں و کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور انہیں کاکتیہ یونیورسٹی، ہنمکنڈہ اور انومامولہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ کئی سرکردہ شخصیات اور اپوزیشن لیڈر پولیس کی کارروائی پر تنقید کر رہے ہیں اور اسے جمہوریت کی اصل روح کے خلاف کارروائی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کالوجی نارائن راؤ کی توہین ہے، جنہوں نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔