جرائم و حادثات

اے پی:25طلبااسکول میں بیمارپڑگئے

اے پی:25طلبااسکول میں بیمارپڑگئے

آندھراپردیش کے نیلور ضلع کے چندر شیکھر پورم کے ایکلویہ گروکل اسکول میں 25 طلباء بیمار ہو گئے۔ مقامی افرادنے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ پرنسپل وشنو پرتاپ شکلا نے والدین اور اعلیٰ حکام کو اس بات کی اطلاع نہیں دی کہ طلباء دو دن سے الٹی اور اسہال کی شکایت کررہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر، عہدیداروں، کوورو ایم ایل اے پرشانتی ریڈی نے طلباء کو فراہم کئے جانے والے علاج کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ حکام کا خیال ہے کہ آلودہ پانی اور خوراک طلبا کی بیماری کی وجہ بن سکتی ہے۔ ایم ایل اے نے طالب علموں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے نجی اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرنسپل کے لاپرواہی کے رویہ کی شکایت اعلیٰ حکام سے کریں گے اور اسکول کے مسائل کو حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button