شہر کی خبریں
امین پوربلدیہ میں حیدراکی کارروائی
امین پوربلدیہ میں حیدراکی کارروائی
تالابوں کے ایف ٹی ایل علاقوں اورسڑکوں پر غیرمجازقبضوں کو برخواست کرنے کیلئے بنائے گئے حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا)نے سنگاریڈی ضلع کی امین پور بلدیہ میں وندنا پوری کالونی کے سروے نمبر 848 میں انہدام کا کام دوبارہ شروع کیا۔حیدرا حکام نے بتایا کہ تعمیرات سڑک پر قبضہ کرتے ہوئے کی گئی تھیں۔ انہدام سے قریبی علاقوں میں بھی مقامی افرادمیں تناؤ پیدا ہوگیاجو اپنے گھروں کے بارے میں فکر مند تھے۔