حیدرآباد:اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
حیدرآباد:اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
شہرحیدرآباد کے منی کونڈا، کے قریب پوپل گوڑہ علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی جس سے مقامی عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے سے زائد جدوجہد کرتے ہوئے مشکل سے آگ پر قابو پایا۔ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ پکوان گیس سلنڈر پھٹ گیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ آگ لگنے کے بعد ہوا یا دھماکہ سے گولڈن اوریول اپارٹمنٹ اپارٹمنٹ کے اے ون بلاک کی پانچویں منزل پر آگ لگی۔ آگ کے شعلے گھر کے اندر داخل ہوتے ہی گھر میں رہنے والے اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔ دوسری منزلوں اور دوسرے بلاکس میں واقع فلائٹس کے خوف زدہ مکین باہر نکل پڑے کیونکہ شعلوں نے تیزی سے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی افرادنے بتایا کہ فائر بریگیڈس کوکامپلکس تک جانے میں مشکل پیش آئی کیونکہ فائر بریگیڈ کی نقل و حرکت کے لیے راستہ کافی پیچیدہ تھا۔ فائر سروس کے ملازمین نے اپنی گاڑیاں متصل اپارٹمنٹ میں کھڑی کر کے آگ پر قابو پالیا۔