فارغ التحصیل طلبہ کو مستقبل میں تعلیم وتحقیق کا سلسلہ جاری رکھنے کا مشورہ
میسکوکالج آف فارمیسی کی گریجویشن تقریب، پروفیسر سی ایچ سائیلو ودیگر کا خطاب
حیدر آباد(پریس نوٹ) پروفیسرسی ایچ سائیلو (پرنسپل یوسی ٹی اینڈ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی عثمانیہ یونیورسٹی) نے ڈاکٹر آف فارمیسی کے فارغ التحصیل طلبہ کو مشورہ دیا کہ آپ جبکہ عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں، اس دوران بھی اپنی تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ نالج اور ماہرانہ صلاحیتوں سے ہی مستقبل کے چیالنجس کا مقابلہ کیا جاسکتاہے۔
پروفیسر سائیلو ڈاکٹر حیدر خان کنونشن سنٹر ملک پیٹ میں میسکو کالج آف فارمیسی کے فارما ڈی بیاچ2018-24 اور فارماڈی پوسٹ بیچلر 2021-24کامیاب طلبہ کی منعقدہ گریجویشن ڈے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے طلبہ سے کہا کہ اب جبکہ وہ فارمیسی کی تعلیم کے بعد عمل زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اس دوران انہیں کئی نئے چیالنجس سے گزرنا پڑتا ہے۔
اس کے لئے ضرورت ہے کہ طلبہ اپنی تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ پیشہ طب ایک باوقار پیشہ سمجھا جاتا ہے۔
چنانچہ طلبہ کو چاہئے کہ وہ انسانی خدمت کے جذبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سماج میں اہم رول ادا کریں۔ ملک بھر میںحےدرآباد فارماسیوٹیکل اور میڈیکل کا مرکز بن چکا ہے۔ علاج ومعالجہ کے لئے لوگ حیدرآباد کا رخ کررہے ہیں۔
طلبہ کوچاہئے کہ وہ سخت محنت کے ساتھ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں میں اضافہ کر یں ۔پروفیسر سائیلو نے میسکو کالج آف فارمیسی کے انتظامیہ اور اساتذہ کی ستائش کی اور کہاکہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں میسکو کو اعزاز حاصل ہے۔
ڈاکٹر محمد افتخار الدین( چیر مین میسکو کالج آف فارمیسی) نے اپنے تقریر میں فارمیسی کے کامیاب طلبہ اور ان کے سر پرستوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب جبکہ وہ باوقار پیشہ طب سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ انہیں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ نئے چیالنجس کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا پڑے گا۔ انہوںنے کہا کہ پیشہ طب کا کوئی اختتام نہیں ہوتا۔ اپنی تعلیم اور تحقیقی جد و جہد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔
محمد افتخار الدین نے بانی میسکو ڈاکٹر فخر الدین مرحوم کی خدمات اور ان کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہیں خراج ادا کیا۔ ڈاکٹر ظفر اللہ ہاشمی (جو ائنٹ سکریٹری )نے کہا کہ گریجویشن ڈے تقریب فارغ التحصیل طلبہ کے لئے ایک فیسٹیول کی طرح ہے۔ انہوں نے طلبہ کومشورہ دیا کہ مستقبل میں اعلی تعلیم کے حصول کی کوششوں کو جاری رکھیں۔
معلومات میں اضافہ اور تحقیق سے ہی وہ ایک اچھے ڈاکٹر بن کر مریضوں کا بہتر علاج کر سکتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ لوگ ڈاکٹر بن چکے ہیں۔
پر نسل میسکو کالج آف فارمیسی ڈاکٹر وی ایچ شاستری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کالج آف فارمیسی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلبہ کو تمام مہمان نے اسناد ومیڈل عطا کئے اور ٹاپرس کو انعامات عطا کئے گئے۔
ڈاکٹر سید ہ رانا نکہت (صدر شعبہ فارما ڈی ) نے مہمانوں اور سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے طلبہ نے بھی خطاب کیا۔
#Graduates Advised to Pursue Education and Research