کدری میں زندہ پیگولین کی ضبطی
ڈی آرآئی کی کامیاب کارروائی
حیدرآباد۔13نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آرآئی)، حیدرآباد زون یونٹ نے آندھرا پردیش کے کدری میں ایک زندہ پینگولین کو کامیابی سے بچا کر ضبط کرلیا۔ غیر قانونی تجارت میں ملوث اسمگلروں کے گروپ کے زندہ پینگولن کے خریداروں کی تلاش میں ہونے کی اطلاع پر ڈی آر آئی حیدرآباد زون یونٹ کے عہدیداروں نے اس غیر قانونی تجارت کو ناکام بنانے تفصیلی آپریشن انجام دیا۔خود کوخریدار کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے عہدیداروں نے کدری میں اسمگلروں سے ملنے کا بندوبست کیا۔ کئی دور کی بات چیت کے بعد، اسمگلر زندہ پینگولین کے ساتھ کدری۔پلی ویندلہ روڈ پر ایک طے شدہ مقام پر پہنچے۔ ڈی آرآئی کے افسران، جووہاں موجود تھے، نے اسمگلروں کو پکڑا اور زندہ انڈین پینگولن کو بچایا۔پینگولن کو عام طور پر چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے، جہاں ان کا استعمال روایتی ادویات میں ہوتا ہے اور ان کے گوشت کو ایک لذیذ چیز سمجھا جاتا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں دواو¿ں کی خصوصیات ہیں۔