تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کانگریس کے تمام اسکامس کو بے نقاب کرنے کا عزم

کانگریس کے تمام اسکامس کو بے نقاب کرنے کا عزم
ہم کوڑنگل کے کسانوں کے ساتھ کھڑے رہیںگے۔تلنگانہ بھون میںکے ٹی آر کی پریس کانفرنس

حیدرآباد۔13نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے کہاکہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے افراد خاندان کے اسکامس کو بے نقاب کرنے کےلئے دہلی کا دورہ کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وہ کانگریس کے تمام اسکامس کو بے نقاب کرتے رہیںگے۔کوڑنگل میں عوامی احتجاج ‘سابق رکن اسمبلی نریندر ریڈی کی گرفتاری اور ریاست میں حصول اراضی کے نام پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ذریعہ مظالم پر کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔کے ٹی آر نے کہاکہ میں نے دہلی کا دورہ کیا تو مجھ پر الزام عائد کیاجارہاہے کہ میں نے بی جے پی کے ساتھ سودا کیاہے۔انہوںنے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی اور کہاکہ وہ کانگریس کے اسکامس کو منظر عام پر لاتے رہیںگے۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کے اراضیات کے حصول کے معاملہ میں ریاستی حکومت ظلم کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی آرایس حکومت میں جب کبھی حصول اراضی میں مسائل پیدا ہوئے ہم نے کسانوں سے بات چیت کی اور انہیں اراضیات کی حوالگی کےلئے راضی کیا۔کسانوں کو اراضیات کا بہتر معاوضہ دیاگیا۔ہم نے ملنا ساگر جیسے پروجیکٹ کی تکمیل عمل میںلائی۔کے ٹی آر نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پاس کسانوں سے ملاقات کےلئے وقت نہیں ہے جبکہ کسان کوڑنگل میں 9ماہ سے صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔کے ٹی آرنے کہاکہ ریاستی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم لگیچرلہ کے کسانوں کے ساتھ کھڑے رہیںگے ۔ہماری جماعت کے قائدین لگیچرلہ کا دورہ کریںگے۔کے ٹی آر نے کہاکہ ہم غریب اور قبائلی کسانوں کے ساتھ ضرور کھڑے رہیںگے۔کے ٹی آر نے واضح کیاکہ حصول اراضی کے نام پر ریونت ریڈی کے خاندان کے استحصال کو بے نقاب کیاجائے گا۔اس موقع پرسابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی ‘سابق وزیر تعلیم ورکن اسمبلی مہیشورم سبیتا اندرا ریڈی‘سابق وزیر برقی ورکن اسمبلی سورےہ پیٹ جگدیش ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button