تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

صدرجمہوریہ دروپدی مرموکے دورہ کے ضمن میں موثر انتظامات کی ہدایت

اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد۔چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری کا خطاب

حیدرآباد۔13نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے سینئر حکام کے ساتھ صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو کے 21 اور 22 تاریخ کو شہر کے دورے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ پروگرام کو شایانِ شان اور کامیاب بنانے کےلئے موثر انتظامات کریں۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بلیو بک کے مطابق انتظامات کریں۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کو سیکیورٹی، ٹریفک اور بندوبست کا جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو تمام مقامات پر مناسب فائر فائٹنگ انتظامات اور فائر ٹینڈرز فراہم کرنے اور متعلقہ عملے کو تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 

محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی کہ وہ تجربہ کار ڈاکٹروں اور دیگر معاون عملے کی خدمات دستیاب رکھیں۔ آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کو ضروری رکاوٹیں لگانے اور دیگر انتظامات کرنے اور سڑک کی مرمت کے کام کو جی ایچ ایم سی اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ہم آہنگی سے انجام دینے کی ہدایت دی گئی۔ ایم اے یو ڈی ڈپارٹمنٹ کو صدر کے قیام کی جگہ کے اطراف صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ محکمہ توانائی کو تمام مقامات پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا۔اس اجلاس میں ڈی جی پی جیتندر، اسپیشل چیف سکریٹری ہوم روی گپتا، اسپیشل چیف سکریٹری آر اینڈ بی وکاس راج، ڈی جی فائر سروسز ناگی ریڈی، پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم، ڈائریکٹر پروٹوکول وینکٹ راو، سی آئی پی آر ہریش اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

#President Droupadi Murmu’s Visit: Instructions for Effective Arrangements

متعلقہ مضامین

Back to top button