جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل ہلاک

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے ابراہیم نگر میں راجیوراہداری پر کل شب اُ س وقت پیش آیا جب کار، ڈیوائیڈراورپھر بس سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں کوہیڑاپولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل 37سالہ نوین ہلاک ہوگیا۔وہ کار میں کوہیڑاسے سدی پیٹ کی سمت جارہا تھا۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ نوین، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ میں بس میں سوار کئی مسافر زخمی ہوئے۔ نوین کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔

 

#Police Constable Killed in Road Accident

متعلقہ مضامین

Back to top button