شہر کی خبریں
تاریخی چارمینار کے قرب و جوار میں روشنیوں کے پروجیکٹ کی منظوری
تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قرب و جوار میں روشنیوں کے پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ نیاپل سے چارمینار تک لاڈ بازار کے قرب و جوار میں روشنی کے انتظامات کئے جائیں گے۔این ٹی پی سی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت چارمینار اور اس کے ارد گرد روشنیوں سے سجاوٹ کے لیے 8 کروڑ 19 لاکھ روپے فراہم کرنے کے لیے آگے آیا ہے۔ یہ پراجکٹ قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن شروع کرے گا۔ محکمہ بلدی نظم ونسق کے پرنسپل سکریٹری دانا کشور نے اس سلسلہ میں ہدایت جاری کی ہے جس میں قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ٹنڈرس طلب کرنے اور این ٹی پی سی کے اصول و ضوابط کے مطابق پروجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
#Lighting Project Approved Near Historic Charminar