جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کشمیری لڑکی نے خودکشی کرلی

حیدرآباد12نومبر:کشمیر کی ایک 23 سالہ لڑکی نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی۔یہ لڑکی جو ایک ملٹی نیشنل بینک میں کام کرتی تھی، فلم نگر کے گلشن نگر میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے دفتر سے اپنے موبائل فون پر کی گئی کالس کا جواب نہیں دیا جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔پولیس گھر پہنچی اور اس کے فلیٹ کا دروازہ توڑ دیا۔ لڑکی کمرے میں مردہ پائی گئی۔اس کے رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ایک شخص سے دوستی تھی اور تعلقات میں کچھ مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئی۔انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ اسی وجہ سے اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

 

#Kashmiri Girl Commits Suicide in Hyderabad

متعلقہ مضامین

Back to top button