جرائم و حادثات

تلنگانہ:پداپلی ٹاون میں سڑک حادثہ، دوخواتین ہلاک

حیدرآباد12نومبر:تلنگانہ کے پداپلی ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوخواتین ہلاک ہوگئیں۔یہ حادثہ پداپلی کے نواحی علاقہ رنگم پلی میں اُس وقت پیش آیا جب کار نے تین خواتین کوٹکر دے دی۔حادثہ اتناخطرناک تھا کہ دوخواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک اورخاتون شدید طورپرزخمی ہوگئی جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مہلوک خواتین کا تعلق پداپلی ٹاون کے اُودے نگر سے ہے۔

 

#Two Women Killed in Road Accident in Telangana’s Peddapalli

متعلقہ مضامین

Back to top button