تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
تلنگانہ حکومت کے کانگریس پارٹی کا اے ٹی ایم ہونے سے متعلق وزیراعظم مودی کے ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک میں 70 سال تک اقتدار میں رہنے والوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی نے غریبوں کو گھر دیئے ہیں لیکن گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے۔جس دن راہل گاندھی کی ایم پی کی رکنیت چھین لی گئی، ان کے پاس گھر نہیں تھاجہاں وہ جاسکیں۔ان کے والد، دادی شہید ہو گئے، ان پر کرپشن کا الزام لگا یاجارہا ہے۔وہ رقم کا کیا کریں گے؟وزیراعظم مودی کے لیے اس طرح کے الزامات لگانا مناسب نہیں۔ ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اس کرسی کا کچھ وقار برقرار رکھنے کی وہ کوشش کریں۔