مہاراشٹرا کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی جائے
مہاراشٹرا کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دی جائے
تلنگانہ حکومت سے متعلق جھوٹ پھیلایاجارہاہے۔ممبئی میں ریونت ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔9نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے مہاراشٹرا کا دورہ کیا اور ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے سلسلہ میں ریونت ریڈی نے ممبئی کا دورہ کیا۔ریونت ریڈی نے کہاکہ مہاراشٹرا کے بی جے پی لیڈرس کچھ یوم سے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کےخلاف جھوٹ پھیلارہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں کانگریس کی ضمانتوں پر عمل آوری کے خصوص میں بھی جھوٹ بولناشروع کردیاہے۔مودی نے جھوٹ بولنا بند نہیں کیا تو ہم سچ بولتے رہےںگے۔ریونت ریڈی نے کہاکہ میں یہاں مہاراشٹرا کے عوام کو تلنگانہ میں چھ ضمانتوں پر عمل آوری کی حقیقت کے اظہار کےلئے آیاہوں۔انہوںنے کہاکہ سب سے زیادہ کسان مہاراشٹرا میں خود کشی کئے ہیں۔مرکزی اور مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کو فراموش کرچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی نے اڈانی اور امبانی کو فائدہ پہنچانے کےلئے سیاہ قوانین لانے کی کوشش کی۔ریونت ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں کسانوں کے دولاکھ روپئے تک کے قرضہ جات کی معافی کا وعدہ کیاگیا اور وعدہ کے مطابق ہم نے 25یوم کے دوران 22لاکھ 22ہزار 67کسانوں کے 17869کروڑ روپئے معاف کئے۔اگر کوئی چاہتاہے تو ہم تفصیلات فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔ریونت ریڈی نے کہاکہ کسانوں کے تعلق سے مودی کی تنقید کا ہم نے مناسب جواب دیاہے۔جس کے بعد مودی نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ریونت ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے اپنے قیام کے اندرون 10ماہ 50ہزار سرکاری ملازمتوں پر تقررات عمل میں لائے۔مہالکشمی اسکیم کے تحت ہم صرف500روپئے میں گیس سلنڈر فراہم کررہے ہیں۔اب تک تقریباً 50لاکھ افراد 200یونٹ مفت برقی اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔چیف منسٹر تلنگانہ نے کہاکہ 10مہینوں کے دوران ایک کروڑ چار لاکھ خواتین نے مفت بس سفر کی سہولت سے استفادہ کیا۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت نے آرٹی سی کو 3541کروڑ روپئے فراہم کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سماجی انصاف کو یقینی بنانے کےلئے ہم تلنگانہ میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کروارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں مہاراشٹرا کو خاص مقام حاصل ہے۔ مہاراشٹرا کی سرزمین نے کئی عظیم شخصیتوں کو جنم دیا۔جنہوںنے ملک کی تقدیر بدل دی۔جیوتی با پھولے ‘بال گنگادھر تلک‘ساوتری بائی پھولے‘ڈاکٹر بابا شیش امبیڈکر جیسی عظیم شخصیات نے عوام کو متاثر کیا اور ملک کو راستہ دکھایا۔انہوںنے پرزورانداز میں کہاکہ مہاراشٹرا بہت ہی شاندار ریاست ہے اور ےہ ریاست غیر دانشمند کے ہاتھ میں نہیں جانی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ مودی نے 17میگا پروجیکٹس کو گجرات منتقل کیا جو مہاراشٹرا میں قائم ہونے والے تھے۔انہوںنے کہاکہ عوام بی جے پی کو انتخابات میں شکست دیں جس نے آپ کو دھوکہ دیاہے۔