وزیراعلی ریونت ریڈی کو ملک بھر سے سالگرہ کی مبارکباد موصول
وزیراعلی ریونت ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد
حیدرآباد، 8 نومبر: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے معززین اور لیڈروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور کئی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر کہا ’’تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی جی کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔ میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
آندھرا پردیش کے وزیراعلی نائیڈو نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا “تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
اپنے یوم پیدائش کے موقع پر، مسٹر ریڈی اپنے خاندان کے ساتھ یاداگری گٹہ مندر میں بھگوان لکشمی نرسمہاسوامی کی پوجا کرنے یادادری بھواناگیری ضلع جائیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وہ بعد میں یاداگری گٹہ ٹمپل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (وائی ٹی ڈی اے) کے تحت ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔
اپنے مندر کے دورے کے بعد وزیراعلی ریڈی موسی ندی کی بحالی سنکلپ پدایاترا کا آغاز کریں گے۔