ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

راہل نے خط لکھ کر ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی

Rahul Gandhi Congratulates Trump

نئی دہلی، 08 نومبر : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور صدر کے طور پر ان کی دوسری مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے پیغام مبارکباد میں مسٹر گاندھی نے لکھا ‘امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ لوگوں نے اپنے مستقبل کے لیے آپ کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔‘‘

مسٹر راہل گاندھی نے لکھا "ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو دونوں ممالک کی جمہوری اقدار کے عزم پر مبنی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔ مجھے یہ بھی امید ہے کہ ہم ہندوستانیوں اور امریکیوں کے لیے مواقع پیدا کرکے مواقع کو بڑھانے کی سمت میں مزید کام کرتے رہیں گے۔

 

#Rahul Gandhi Congratulates Trump

متعلقہ مضامین

Back to top button