تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

حیدرآباد۔7نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی 8نومبرکو55برس کے ہوجائیں گے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر اوڈیشہ کے پوری میں ساحل سمندر ان کی تصویر بناتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس ساحل پروزیراعلی کی تصویربنانے کے لئے سینڈ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں۔تلنگانہ فشریز کارپوریشن کے چیئرمین ایم سائی کمار نے وزیراعلی کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی کو مبارکباد کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہی یہ وائرل ہو گئی۔ اس طرح سائی کمار نے وزیراعلی کو سالگرہ کاانوکھا تحفہ دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button