تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

عادل آباد ڈی ایس پی جیون ریڈی کا ہوٹلس و ریستورنٹس مالکان کے ساتھ اجلاس

کھانا پکانے میں غیر معیاری اور معیاد ختم ہونے والے اجزا کا استعمال نہ کرنے کی دی ہدایت

عادل آباد ڈی ایس پی ایل۔ جیون ریڈی نے عادل آباد کے کئی ہوٹلوں اور ریستورانوں کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کی۔

عادل آباد 05/نومبر (آداب تلنگانہ نیوز /نامہ نگار عمیم شریف)

عادل آباد ڈی ایس پی ایل۔ جیون ریڈی نے بتایا کہ2/ نومبر کی رات نرمل گرل نائن ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد بوتھ کی ایک خاتون کی منگل کے روز فوڈ پوائزننگ سے دورانِ علاج موت ہوگئی اور بوتھ پرائیویٹ اسکولوں کے پانچ مالکان بیمار ہوگئے اور ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں عادل آباد ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کی شکایت کی بنیاد پر نرمل ٹاؤن گرل نائن کے انتظامیہ اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

عادل آباد ضلع ایس پی غوث عالم آئی پی ایس کی ہدایت پر منگل کے روز ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے عادل آباد ون ٹاؤن پولس اسٹیشن میں عادل آباد مستقر کے متعدد ہوٹلوں اور ریستورانوں کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کی اورکئی ہدایات دی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے عادل آباد ڈی ایس پی نے بتایا کہ کھانا پکانے میں غیر معیاری اور معیاد ختم ہونے والے اجزا کا استعمال نہ کیا جائے۔استعمال شدہ تیل ایک بار سے زیادہ استعمال نہ کرنے اور تیل کو ہر حال میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جن فوڈ کلرز پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ کسی بھی حالت میں اپنے پکوان میں استعمال نہ کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں صفائی ستھرائی اور معیار کو باقاعدگی سے برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مالکان کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عملے اور باورچیوں کو صفائی اور اجزاء کے معیار پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے باورچی خانے کو صاف ستھرا رکھنے کا مشورہ دیا تاکہ کوئی جراثیم اور کیڑے مکوڑے نہ گھوم سکیں ۔انہوں نےکھانے پینے کی اشیاء کو مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی غیر معیاری اشیاء اور پکوان جو لوگوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوں اسے فریج میں نہ رکھیں اور نہ کھائیں۔

 

مالکان کو آگاہ کیا گیا کہ وہ عوام کو فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار کو نظر انداز نہ کریں۔ اس موقع پر ون ٹاؤن سرکل انسپکٹر بی ۔سنیل کمار،ٹو ٹاؤن سرکل انسپکٹر کروناکر راؤ،ایس آئی ایل اشوک ، عملہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

#Adilabad DSP Jeevan Reddy Meeting with Hotel and Restaurant Owners

متعلقہ مضامین

Back to top button