تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

 اسکیمات کا صرف نام تبدیل نہیں ہوتا بلکہ اسکیمات ہی غائب ہوجاتی ہیں، کے ٹی آر کا طنز

کانگریس حکومت پر کارگزار صدر بی آرایس کے ٹی آر کا طنز
 اسکیمات کا صرف نام تبدیل نہیں ہوتا بلکہ اسکیمات ہی غائب ہوجاتی ہیں
 منظوریوں کے بغیر ٹنڈرس کی طلبی پر استفسار ۔ کانگریس پر بدعنوانیوں کا الزام

حیدرآباد ۔ 3;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراءو نے ضروری منظوریوں کے بغیر سیتا رام لفٹ ایریگیشن اسکیم کی ڈسٹری بیوٹری کنالس کی تعمیر کےلئے 1074کروڑروپئے مالیتی ٹنڈرس کی طلبی پرکانگریس حکومت کو شدید ہدف تنقید بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ۔ کے ٹی آرنے استفسار کیاکہ کیا کانگریس حکومت ریگولیٹری قواعد کو نظر انداز کرنے پر انکوائری کمیشن کا سامناکرنے کےلئے تیار ہے ۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ;88;پر ایک پوسٹ میں کے ٹی آرنے نشاندہی کی کہ کانگریس نے کالیشورم لفٹ ایریگیشن اسکیم کےخلاف بدعنوانی کے جھوٹے الزامات عائد کئے اور ان الزامات کی تحقیقات کےلئے ایک کمیشن کی تشکیل عمل میں لائی ۔ کالیشورم کو کرپٹ کہنے والے اب یہی کالیشورم کو لاکھوں ایکر اراضی کےلئے لاءف لائن کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کانگریس کو دہلی کے آقاءوں کےلئے بدعنوانی میں تعاون والا ہاتھ قرار دیتے ہوئے استفسار کیاکہ آپ کی ان بدعنوانیوں پر اب آپ کےخلاف کیا کارروائی کی جانی چاہئے;238; ۔ ایک علیحدہ پوسٹ میں کے ٹی آر نے ریاست میں شعبہ سمکیات کو کانگریس حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی سردمہری اور بے حسی کے نتیجہ میں تقریباً20ہزار ٹن سالانہ پیداوار کا نقصان ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی آرایس نے ریاست بھر کے آبی ذخائر میں چھوٹی مچھلیاں مفت چھوڑتے ہوئے شعبہ سمکیات کو کافی فروغ دیاتھا اور نیلے انقلاب کا آغاز کیا تھا تاہم آج ریاستی حکومت نے اس شعبہ کو بالکلےہ طور پر نظر انداز کردیاہے جس کی وجہ سے ماہی گیروں کی گزر بسر کوسنگین خطرہ لاحق ہوگیاہے ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ کانگریس حکومت میں اسکیمات کا صرف نام ہی تبدیل نہیں ہوتا بلکہ اسکیمات ہی غائب ہوجاتی ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ کے ماہی گیروں بالخصوص مدیراج طبقہ کی روزی روٹی کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کے ٹی آر نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ کروڑہا روپئے کے صرفہ کے ذریعہ موسیٰ ندی کی بحالی کو ترجیح دے رہی ہے تاہم آبی ذخائر میں چھوٹی مچھلیاں مفت چھوڑنے کے پروگرام کو نظر انداز کررہی ہے ۔ جس کا براہ راست اثر لوگوں کی روزی روٹی پر پڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت متبادل انتظامات کے بغیر غریب افراد کے گھروں کو منہدم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ کانگریس حکومت کو ماہی گیروں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ کانگریس حکومت کو حیدرا کی فکر ہے جبکہ حیدرا کے باعث حیدرآباد کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت پسماندہ طبقات کی مالی مشکلات کو نظر انداز کررہی ہے ۔ سماج کے کمزور طبقات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button