فیروزآباد:02نومبر: سلام پور سے نئی دہلی جانے والی مگدھ ایکسپریس میں ہفتہ کو ٹنڈلہ جنکشن سے پہلے ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا۔
بہار کے ضلع گیا باشندہ رمیش چند اپنی بیوی پرینکا کے ساتھ مگدھ ایکسپریس سے دہلی جارہے تھے۔ ان کی بیوی حاملہ تھی ٹنڈلہ جنکشن آنے سے پہلے پرینکا کو درد زہ شروع ہوگیا۔ جس کی جانکاری رمیش کے ذریعہ ریلوے اسٹاف کو دی گئی۔
ریلوے اسٹاف اور جی آر پی کے جوانوں کے ذریعہ ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو خاتون ڈاکٹر فراہم کرانے کی اطلاع دے دی گئی۔
ٹرین کے ٹنڈلہ جنکشن پہنچے پر خاتون ڈاکٹر کے ذریعہ ٹرین میں ہی دیگر موجود خواتین کی مدد سے حاملہ پرینکا کے بچے کا جنم کرایا گیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے زچہ۔بچہ کی جانچ کر کے آگے کے سفر پرجانے کی اجازت دے دی۔
#Woman gives birth on train