جمعیۃ علماء ہند شاخ ضلع آصف آباد کے وفد کی 84 سالہ بزرگ شیخ دستگیر خان اور اہل خانہ سے ملاقات
مسائل کی نمائندگی کا تیقن
آصف آباد-02/نومبر(آداب تلنگانہ نیوز/ نامہ نگار محمد ساجد خان)
جمعیۃ علماء ہند شاخ ضلع آصف آباد کے وفد نے ضلعی صدر مولانا مبین احمد قاسمی کی زیر قیادت میں 84 سالہ شیخ دستگیر خان سمیت اہل خانہ سے ملاقات کی، جن پر حال ہی میں تین دن قبل روزگار کے سلسلہ میں ہر روز سائیکل سے طویل سفر (دیہاتوں)کا کرکے ڈب ( بریڈ )روٹی کا کاروبار کرتے ہیں، تین روز قبل تین نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور بری طرح مارپیٹ کی
اور پولیس محکمہ کی طرف سے ملزمین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس ملاقات کا مقصد متاثرہ شخص مع اہل خانہ کو حمایت فراہم کرنا اور واقعے پر گفتگو کرنا تھا۔
یونٹ کے عہدیداروں نے اس حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کمیونٹی کی حفاظت اور انصاف کا حصول انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے تیقن دلایا کہ جمعیۃ علماء ہند شاخ کمرم بھیم آصف آباد نے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گی اور متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
یہ ملاقات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جمعیۃ علماء ہند مقامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور وہ ایسے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جو امن و امان کی صورت حال کو متاثر کرتے ہیں۔ عہدیداروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد از جلد متاثرین کو انصاف ملیگا۔
اس ملاقات میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داران مولانا قاضی محمد عارف الدین اشرفی، حافظ احمد امین، مولانا طالب قاسمی، حافظ امتیاز، حافظ احمد امین نامہ نگار، حافظ محمد حفیظ الدین ولد شیخ دستگیر،حافظ آفاق ایاز ودیگر موجود تھے.
#Jamiat Ulama-e-Hind Asifabad visit