تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
”تعلیمات نبویﷺ اور عصر حاضر کے تقاضے“۔ یا قوت پورہ میں خصوصی اجتماع عام
عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل
جماعت اسلامی ہند یا قوت پورہ کے زیراہتمام مرکزی خصوصی اجتماع عام بعنوان”تعلیمات نبویﷺ اور عصر حاضر کے تقاضے“ بتاریخ 3،نومبر 2024 بروز اتوار 30،ربیع الثانی 1446ھ بوقت بعد نماز عصر بمقام مسجد ابراہیم ؑ ماد نا پیٹ و اسلامک سنٹر یا قوت پورہ پرزیر نگرانی محترم محمد ذکی الدین صاحب(تنظیمی سکریٹری جماعت اسلامی ہند،یاقوت پورہ) منعقد ہوگا۔
ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد صاحب(سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ جماعت اسلامی ہند، عظیم تر حیدرآباد)کا خصوصی خطاب ہوگا۔
کنوینراجتماع جناب سید مبشر نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔ نماز عصر پونے پانچ بجے ہوگی۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر9704049991پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
#Teachings of Prophet Muhammad ﷺ