شہر کی خبریں

شہر حیدرآباد کے مختلف علاقو ں میں موسلادھار بارش

Heavy rainfall in Hyderabad

شہر حیدرآباد کے مختلف علاقو ں میں موسلادھار بارش
گچی باءولی ‘مادھاپور میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ‘عوام کو مشکلات

حیدرآباد ۔ یکم;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز) حیدرآباد کے چند علاقوں میں جمعہ کی شام اچانک موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں متعدد علاقوں میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوساءٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مادھاپور میں 58;8ملی میٹر سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گچی باءولی میں تقریباً56;8ملی میٹر بارش ہوئی ۔ اچانک موسلادھار بار ش کے باعث ڈی ایل ایف روٹ کے راستوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔ مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ چندانگر میں 41;5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ لنگم پلی میں 38;46;5ملی میٹر بارش ہوئی ۔ علاوہ ازیں شمالی کوکٹ پلی میں 38;0ملی میٹر اور میاں پور میں 27;5ملی میٹر بارش کی اطلاع موصول ہوئی ۔ مادھاپور اور ہائی ٹیک سٹی جنکشن کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے مصروف علاقہ جات جیسے لنگم پلی‘ گچی باءولی‘ مادھاپور اور کونڈا پور میں ٹریفک کی آمدو رفت میں خلل پیدا ہوا ۔

 

#Heavy rainfall in Hyderabad

متعلقہ مضامین

Back to top button