بی آرایس پارٹی کی شاندار واپسی کے عزم کا اظہار
مستقبل قریب میں ریاست گیر سطح پر پدیاترا کا اشارہ
بی آرایس پارٹی کی شاندار واپسی کے عزم کا اظہار
مستقبل قریب میں ریاست گیر سطح پر پدیاترا کا اشارہ ۔ سوشیل میڈیا صارفین کے ساتھ مختلف موضوعات پر کے ٹی آر کی بات چیت
حیدرآباد ۔ یکم;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراءو نے عوامی مسائل سے واقفیت اورحکومت کے ذریعہ مسائل کو حل کروانے کےلئے ریاست گیر سطح پر پدیاترا کی اپیل پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ سوشیل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد مرتبہ پدیاترا کے آغاز کی درخواست کرنے پر کے ٹی آر نے کہاکہ جیسا کہ عوام پدیاترا کے تعلق سے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں لہذا انہیں پہلے خود کو مضبوط کرنے کےلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ریمارک کیاکہ مستقبل کے بارے میں کون جانتاہے; ۔ انہوں نے اعلان کیاکہ بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راءو جن کی گزشتہ سال سرجری ہوئی ہے ۔ وہ 2025 میں عوامی زندگی میں واپسی کےلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ چندرشیکھر راءو مکمل صحتمند ہیں ۔ انہوں نے دانستہ طور پر کانگریس کو انتخابی وعدوں کی تکمیل کےلئے ایک سال کی مہلت فراہم کی ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ کے سی آر مکمل صحتمند ہیں اور وہ روزانہ ہماری رہنمائی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت ایک ذمہ دار قائد حزب اختلاف کے چندر شیکھر راءو ‘کانگریس حکومت کو اس کے 420وعدوں کو مکمل کرنے کےلئے کافی وقت دے رہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ;88;پر صارفین کے ساتھ 90منٹ کے سوال جواب کے سیشن میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے چندرشیکھرراءو کے تعلق سے حالےہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے سابق وزیر کے ٹی آر نے پرزورانداز میں کہاکہ بی آرایس سربراہ کی وراثت تلنگانہ کے سیاسی میدان میں انمٹ رہے گی ۔
انہوں نے کہاکہ چندرشیکھر راءو کے سیاسی خاتمہ کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ۔ کے سی آر تلنگانہ کی تاریخ ہے اور تلنگانہ کی تاریخ سے کے سی آر کے نام کو ہرگز مٹایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک تلنگانہ رہے گا کے چندر شیکھر راءو جیسی عظیم شخصیت کا نام بھی زندہ رہے گا ۔ انتخابات میں بی آرایس کی شکست سے متعلق کے ٹی آر نے کہاکہ ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق اقدامات کی موثر تشہیر میں ناکامی کے باعث پارٹی کو شکست کا سامناکرناپڑا ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام میں جھوٹی امیدپیداکی ۔ وہ بھی بی آرایس کی ناکامی کی اہم وجہ ہے ۔ اضلاع کے عوام نے کانگریس پارٹی کے جھوٹے وعدوں اور پروپگنڈہ پر ایقان کیا ۔ کے ٹی آر نے نشاندہی کی کہ اس معاملہ میں صرف رکن اسمبلی کو موردالزام ٹھہرانا غیر منصفانہ ہوگا ۔ کیوں کہ انتخابی نتاءج میں متعدد عوامل کارفرما رہے ۔ کانگر یس کو جوابدہ بنانے کے عزم کے ساتھ کے ٹی آر نے عہد کیاکہ پارٹی اس بات کو یقینی بنانے پر اپنی تمام ترتوجہ مرکوز کرے گی کہ کانگریس پارٹی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ۔ جن میں عوام سے کی گئی چھ ضمانتیں بھی شامل ہیں ۔ ہم کانگریس حکومت کو قانون ساز اسمبلی اور عوام کی عدالت دونوں مقامات پر جوابدہ بنائیں گے ۔ انہوں نے عوام پر زوردیاکہ وہ بی آرایس کا بھر پور تعاون کریں تاکہ وہ عوام کی طرف سے کانگریس سے لڑائی کےلئے مزید مضبوط ہوسکے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ مقامی نمائندوں کے ساتھ سڑکوں اور صفائی جیسے مسائل پر آواز اٹھائیں ۔
کے ٹی آر نے اعتراف کیاکہ حال ہی میں بی آرایس کے اراکین اسمبلی اور قائدین کی کانگریس میں شمولیت ایک چیلنج ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اس رجحان کے باعث نوجوان اور پارٹی کے تئیں وفادار قائدین کو تیار کرنے کا ایک موقع حاصل ہواہے ۔ انہوں نے پرزورانداز میں کہاکہ ان دس حلقہ جات اسمبلی میں ضمنی انتخابات ناگزیر ہیں جہاں بی آرایس کے اراکین اسمبلی نے حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کارگزار صدر بی آرایس کے ٹی آر نے واضح کیاکہ بی آرایس پارٹی تلنگانہ میں دوبارہ اپنی عظمت کے حصول پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا کے شہریوں پر زوردیاکہ وہ کانگریس اور بی جے پی کے برخلاف علاقائی متبادلات پر غور کریں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے متعلق منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے تعجب کا اظہار کیاکہ کیا جی ایچ ایم سی اپنی موجودہ شکل میں برقرار رہے گی ۔ انہوں نے ان افواہوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت جی ایچ ایم سی کو متعدد اکائیوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
کے ٹی آر نے پارٹی ونگس کو مضبوط ومستحکم کرنے کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی جن میں بی آرایس لیگل سیل اور سوشیل میڈیا ونگ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے سوشیل میڈیا واریئرس کی مساعی کی ستائش کی ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کو عوام تک بات چیت کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ قرار دیا کیوں کہ مین اسٹریم میڈیا کا ایک گوشہ حکومت کے گن گا رہاہے ۔ مستقبل پر نظریں مرکوز کرتے ہوئے کے ٹی آر نے سیاسی قیادت کے پس پردہ عوام کی طاقت کو حقیقی طاقت قرار دیتے ہوئے بی آرایس کی مضبوط واپسی کے عزم کا اظہار کیا ۔ یہ عوام ہی ہیں جو قائدین بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مضبوط واپسی کا انتظار کریں اور دیکھیں ۔
#BRS party comeback