تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

آئندہ سال جون کے بعد ریونت ریڈی کو تبدیل کردیاجائے گا

Telangana Congress leadership change

 تین سینئر وزراء چیف منسٹر کی دوڑ میں شامل ۔ مہیشورریڈی کا دعویٰ

 

حیدرآباد ۔ یکم;نومبر(آداب تلنگانہ نیوز)چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین کے درمیان ان کے کام کرنے کے انداز پر بڑھتے ہوئے اختلافات کی خبروں کے درمیان قائد لیجسلیچر پارٹی بی جے پی اے مہیشور ریڈی نے آج ادعاکیاکہ آئندہ سال جون کے بعد ریونت ریڈی کو تبدیل کردیا جائے گا اور نئے چیف منسٹر کو مقررکیاجائے گا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیشور ریڈی نے دعویٰ کیاکہ کانگریس ہائی کمان ریونت ریڈی کے کام کرنے کے انداز سے خوش نہیں ہے اوران کی تبدیلی کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ مہیشور ریڈی نے ادعا کیاکہ میرے ذراءع کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے پہلے ہی نئے چیف منسٹر کے انتخاب کےلئے اقدامات کا آغاز کردیاہے ۔ ریونت ریڈی کو آئندہ سال جون کے بعد تبدیل کردیاجائے گا ۔\

تین سینئر وزراء چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں ہیں ۔ ریونت ریڈی سات مرتبہ دہلی گئے اس کے باوجود قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا ۔ یہاں تک کہ راہول گاندھی کی بہن و کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے وائیناڈ کے دورہ کے دوران بھی ریونت ریڈی سے ملاقات نہیں کی ۔

ےہ خود اس بات کا اشار ہ ہے کہ پارٹی ریونت ریڈی سے خوش نہیں ہے ۔ مہیشورریڈی نے کہاکہ بیشتر کانگریس قائدین نے یکطرفہ فیصلے لینے کی ریونت ریڈی کی عادت کےخلاف شکایت درج کروائی ہے ۔

مہیشور ریڈی نے کہاکہ حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹس پروٹیکشن ایجنسی (حیدرا )اور موسیٰ بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے نام پر انہدامی کارروائی کے معاملہ میں کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر سے خوش نہیں ہے اور کانگریس کے سینئر قائدین نے اس مسئلہ پر مرکزی قیادت کو رپورٹ روانہ کی ہے ۔

مہیشورریڈی نے کہاکہ کانگریس کے سینئر قائدین نے ریونت ریڈی کومعزول کرنے کےلئے ایک گروپ تشکیل دیاہے ۔

 

#Telangana Congress leadership change

متعلقہ مضامین

Back to top button