یادادری بھونگیرضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شوہر اوربیوی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دنڈوملکاپور کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی کار کو پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے پیچھے سے ٹکر دے دی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ شوہر اوربیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ اتناخطرناک تھاکہ کارکو شدید نقصان پہنچا۔کارچلانے والے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔حیدرآباد سے نلگنڈہ ضلع کے نکریکل ٹاون جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
#Yadadri Bhongir road accident