تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کے چندر شیکھرراﺅ کو تلنگانہ کی تاریخ سے مٹایانہیں جاسکتا

ریونت ریڈی کے ادعا جات پر کارگزار صدر بی آرایس کے ٹی آر کا شدید ردعمل

حیدرآباد۔30اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے تلنگانہ کی تاریخ سے بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راﺅ کے نام کو مٹانے کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے دعوﺅں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔انہوںنے علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں چندرشیکھرراﺅ کے اہم کردار کو یاددلایااور ریونت ریڈی کے متضاد سیاسی پس منظر کو پیش کیا۔کے ٹی آر نے ریمارک کیاکہ جب ریونت ریڈی ابھی چپلیں ہی اٹھارہے تھے اس وقت کے سی آرنے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں نئی جان ڈال دی۔انہوںنے کہاکہ جس وقت ریونت ریڈی عہدوں کے حصول کےلئے تگ ودوکررہے تھے تب چندرشیکھر راﺅ نے عظیم مقصد کےلئے عہدوں کی قربانیاں دیں۔کے ٹی آر نے کہاکہ جب آپ نے احتجاجی افراد پر بندوقیں اٹھائیں تب کے سی آر نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا۔جب آپ رقم کے تھیلے اٹھائے تھے اورجو کچھ ہم نے حاصل کیا اسے تباہ کرنے کی سازش کررہے تھے۔اس وقت کے سی آر تلنگانہ کے مستقبل کو محفوظ بنارہے تھے۔کیا آپ کے سی آر کے نام کو مٹادیںگے؟کے ٹی آر نے پرزورانداز میں کہاکہ کے سی آر تلنگانہ کی تاریخ ہے۔تلنگانہ کی تاریخ سے کے سی آر کو ہرگز مٹایانہیں جاسکتا۔

#KCR’s impact on Telangana history

متعلقہ مضامین

Back to top button