شہر کی خبریں

پرانا شہرحیدرآباد کے بعض علاقوں میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

Hyderabad police door-to-door search

پراناشہرحیدرآباد کے عطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود کے چنتل میٹ،ایم ایم پہاڑی، سلیمان نگر اوردیگر علاقوں میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔اس مہم کا مقصد عوام میں بھروسہ پیداکرنا، جرائم سے پاک سماج کی تشکیل اورجرائم پیشہ افراد پر نظررکھنا ہے۔مہم کے دوران شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ساتھ ہی دکانات کی بھی تلاشی لی گئی تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ دکانات پر گانجہ یا گھٹکا جیسی کوئی غیرقانونی اشیا توفروخت نہیں کی جارہی ہیں۔ کل شب تقریبا 7بجے تا 9بجے چلائی گئی اس مہم میں تقریبا 100ملازمین پولیس پر مشتمل 6ٹیموں نے حصہ لیا۔پولیس نے 16روڈی شیٹر س کے مکانات کی بھی تلاشی لی۔پولیس نے عوام سے خواہش کی کہ وہ غیرسماجی سرگرمیوں کی اطلاع اسے دیں۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 26گاڑیوں کو بھی ضبط کیا۔ان میں بغیر نمبرپلیٹ والی 8گاڑیاں شامل ہیں۔جزوی نمبرپلیٹس والی 11گاڑیاں ان میں شامل ہیں۔

 

#Hyderabad police door-to-door search

متعلقہ مضامین

Back to top button