تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وزیراعلی تلنگانہ نے ایم بی بی ایس کیلئے قبائلی لڑکی کی مالی مدد کی

وزیراعلی تلنگانہ نے ایم بی بی ایس کیلئے قبائلی لڑکی کی مالی مدد کی

وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے آصف آباد ضلع کے جنڈا گوڈا گاؤں کی ایک قبائلی لڑکی کے ایم بی بی ایس کی تعلیم کیلئے مالی مدد فراہم کی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے سائی شردھا کے خاندان کو مالی مدد فراہم کی ہے جو ایم بی بی ایس میں نشست حاصل کرنے کے باوجود کالج کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی تھی۔ اس کے خاندان نے سائی شردھا کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button