تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
حیدرآباد کے مولاعلی ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کو قطاروں کے ذریعہ ٹرین میں بٹھانے کی ویڈیوزوائرل
دیوالی اورچھٹ پوجا تہواروں کے دوران مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں میں مسافرین کے ہجوم کو قطار کے ذریعہ ٹرینوں میں بٹھایاجارہا ہے۔آرپی ایف کے ملازمین مسافرین میں اس طرح کی ڈسپلن کے مظاہرہ کو یقینی بنارہے ہیں۔یہ واقعہ جس کی ویڈیوزسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،حیدرآباد کے مولاعلی ریلوے اسٹیشن کی ہیں۔ان ویڈیوز پر سوشیل میڈیا کا استعمال کرنے والوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کو ایک بہتر قدم قراردیا ہے۔
#Hyderabad Moulali Railway Station