تلنگانہ آر ٹی سی ضلع ورنگل میں جلد ہی 82 نئی الکٹرک بسیں متعارف کروائے گا
تلنگانہ آر ٹی سی ضلع ورنگل میں جلد ہی 82 نئی الکٹرک بسیں متعارف کروائے گا
تلنگانہ آر ٹی سی ضلع ورنگل میں جلد ہی 82 نئی الکٹرک بسیں متعارف کروائے گا۔ ٹی جی آر ٹی سی حکام کے مطابق 82 نئی الکٹرک بسیں حیدرآباد، نظام آباد، ایٹوراناگارم، منگاپیٹ، کھمم اور بھوپال پلی روٹس پر متعارف کروائی جائیں گی۔ الکٹرک بسوں میں سوپر لگژری (18)، ڈیلکس (14)، سیمی ڈیلکس (21) اور ایکسپریس (29) شامل ہیں۔دہلی کی جے بی ایم کمپنی نے ان بسوں کو مجموعی لاگت کے معاہدہ کی بنیاد پر چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ ورنگل 2 ڈپو پر ضروری انتظامات کئے جا رہے ہیں، جو گریٹر ورنگل میں بسوں کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔حکام نے بتایا کہ سوپر لگژری بسوں میں 41افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، ڈیلکس میں 2+2 سیٹنگ پیٹرن میں 45 سیٹیں ہوں گی اور ایکسپریس بسوں میں 2+3 سیٹنگ پیٹرن میں 55 سیٹیں ہوں گی۔ مسافروں کے لیے بہتر آرام سہولیات ہوں گی۔ ایک ماہ کے بیک اپ کے ساتھ دو اندرونی سیکورٹی کیمرے بھی ہوں گے۔ان بسوں میں وہیکل ٹریکنگ سسٹم، ہر سیٹ کے لیے پینک بزر اور موبائل یو ایس بی چارجنگ کی سہولت، 12 ہائی وولٹیج بیٹریاں اور دو کم وولٹیج بیٹریاں ہوں گی جو ایک بار مکمل چارج پر 360 کلومیٹر کا سفر کر سکیں گی۔بس میں زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور آگ کا پتہ لگانے اور آگ لگنے کے حادثات کی اطلاع دینے کے لیے الارمنگ سسٹم ہے۔ اس میں گاڑیوں کی ٹریکنگ، کیمرے، ایل ای ڈی ڈسپلے بورڈزبھی ہوں گے۔