اے پی میں ایمیزون ڈیٹا سنٹر قائم کرنے لوکیش کی خواہش
امریکہ میں ریچل سکوف سے ملاقات
اے پی میں ایمیزون ڈیٹا سنٹر قائم کرنے لوکیش کی خواہش
امریکہ میں ریچل سکوف سے ملاقات
حیدرآباد۔30اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)آندھراپردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی لوکیش نے ایمیزون ویب سروسس کے ایم ڈی ریچل سکوف سے ملاقات کی۔ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے امریکہ کے دورہ میں مصروف لوکیش نے آندھرا پردیش میں ایک ایمیزون ڈیٹا سنٹر قائم کرنے کی ان سے خواہش کی اور کہا کہ آسان شہری خدمات میں تعاون کرنے کے لئے یہ دیٹاسنٹرضروری ہے۔ وزیر لوکیش نے لاس ویگاس میں آئی ٹی سرو سنس جی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایمیزون ویب سروسس کی منیجنگ ڈائریکٹر ریچل سکوف سے اپیل کی کہ وہ اے پی میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں۔ریچل سکوف نے کہا کہ ایمیزون کلاوڈ انفراسٹرکچر، انٹرپرائز سلوشنز اور ڈیجیٹل تبدیلی پر توجہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ عالمی مارکٹ میں کلاوڈ سروسس کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال اے آئی اور ایم ایل کے علاوہ کلاوڈ انفراسٹرکچر کی اختراعات کو ترجیح دی جا رہی ہے جس کا مقصد حکومتوں اور بڑی صنعتی کمپنیوں کو ڈیجیٹل حل فراہم کرنا ہے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر کلاوڈ کمپیوٹنگ، اسٹوریج اور ڈیٹا مینجمنٹ سروسس میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی میں کئی قسم کے ادارے ہیں۔ لوکیش نے کہا کہ کلاوڈ انفراسٹرکچر میں آندھرا پردیش کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اے ڈبلیو ایس کی قیادت کی ضرورت ہے۔ اے ڈبلیو ایس کلاوڈ سروسس ا سمارٹ گورننس کے لئے اے پی حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے منصوبوں کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔ قابل تجدید توانائی سے چلنے والے کلاوڈ ڈیٹا سنٹرس کی پائیداری کے لیے اے ڈبلیوایس عزم رکھتا ہے۔ ریاست میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور سبز توانائی کے منصوبے قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے لیے پائیدار کلاوڈ آپریشنس کو یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں اسمارٹ سٹی پراجکٹس میں بنیادی ڈھانچہ، شہری منصوبہ بندی اور شہری خدمات کے لیے اے ڈبلیو ایس کے تعاون کی ضرورت ہے۔