آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کا چنچل گوڑہ کالج پر ۷۹ واں مفت میگا یونانی ، حجامہ و فصد میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کا چنچل گوڑہ کالج پر ۷۹ واں مفت میگا یونانی ، حجامہ و فصد میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد
مہمانِ خصوصی محمد عبدالسلام شاہد (کارپوریٹرچھاونی ) کے ہاتھوں افتتاح ، بلا لحاظ مذہب و ملت ڈھائی ہزار سے زائد افراد کی شرکت و استفادہ
حیدرآباد۔ (راست ) ۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ اسٹیٹ کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان و جنرل سکریٹری حکیم محمد حسام الدین طلعت کی اطلاع کے بموجب آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ کے زیر اہتمام ۷۹ واں مفت میگا یونانی ، حجامہ و فصد میڈیکل کیمپ منعقدہ ۷۲/ اکٹوبر ،اتوار صبح۹ تا ۴ بجے چنچل گوڑہ ڈگری و جونیر کالج گراونڈ پر کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ کیمپ کا افتتاح جناب محمد عبدالسلام شاہد صاحب (کارپوریٹرچھاونی نادِ علی بیگ AIMIM) کے ہاتھوں عمل میں آیا اس طبی کیمپ میں نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن اینڈ اسکن ڈسآرڈ ، ایرہ گڈہ اور گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار ، محکمہ آیوش کے تجربہ کار ماہر یونانی ڈاکٹرس و حکماءجن میں ۰۴ سے زائد مرد ڈاکٹرس اور ۵۲ سے زائد لیڈی ڈاکٹرس نے مریضوں کا معائنہ کیا ، شوگر ٹسٹ اور بی پی بھی مفت چیک کیا گیا ۔۰۰۲ سے زائد افراد کا مفت حجامہ کیا گیا ۔ نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف یونانی میڈیسن اینڈ اسکن ڈسآرڈ ایرہ گڈہ اور محکمہ آیوش کی جانب سے مریضوں کو مفت یونانی ادویات فراہم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر حیدرآباد نے بھی اس کی©مپ کے انعقاد میں بہترین تعاون کیا ۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مسیح الملک حکیم اجمل خان صاحب ؒ کے حقیقی پوترے جناب مصطفےٰ شیراز خان صاحب نے شرکت کی ۔ مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر جے وسنت را¶ ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ آیوش ، ڈاکٹر روی نائک آر ڈی ڈی حیدرآباد محکمہ آیوش ، پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی نیشنل صدر اکاڈیمک ونگ آے آئی یو ٹی سی ، ڈاکٹر محمد عارف اللہ چیف سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ یونانی فارمیسی محکمہ آیوش ، ڈاکٹر کے مرلی سپرنٹنڈنٹ یونانی ہربیریم محکمہ آیوش ، ڈاکٹر محمد عطاءاللہ شریف مرکزی نائب صدر اے آئی یو ٹی سی ، ڈاکٹر محمد رفیع احمد سپرنٹنڈنٹ موظف نظامیہ ہاسپٹل ، پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ، ڈاکٹر ایم راجا رام ، ڈاکٹر فضل احمد صدر سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، ڈاکٹر محمد سلیم معتمد تلنگانہ ریٹائرڈ یونانی ڈاکٹرس اسوسی ایشن ، ڈاکٹر محمد رفیع حیدر شکیب صدر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن ، ڈاکٹر پی یم ڈی حسن احمد معتمد یونانی میڈیکل ڈاکٹرس اسوسی ایشن ، حکیم غلام محی الدین معتمد اے آئی یو ٹی کانفرنس ، عبدالرب عارف ماہر میڈیکل کونسلنگ نے شرکت کی ۔ تقریبا ً ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے بلا لحاظ مذہب و ملت کیمپ سے استفادہ کیا ۔ اس کیمپ کے انعقاد میں خصوصی انتظامات میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ اسٹیٹ کے تمام اراکین نے حصہ لیا جن میں قابل دکر سرپرست ڈاکٹر غلام احمد اقبال ، ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان و جنرل سکریٹری حکیم محمد حسام الدین طلعت (خلف کالے حکیم طبیب شاہی) ، ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میڈیکل آفیسر ونگ ، ڈاکٹر شفیق احمد صدر فارمیسی ونگ ، حکیم مرزاصفی اللہ بیگ خازن ، ڈاکٹر ارشد انصار صدر اسٹوڈنٹس ونگ ، ڈاکٹر سعدیہ بخاری ، ڈاکٹر سمیع الدین متین ، ڈاکٹر محمد جہانگیر ، ڈاکٹر ایم اے مجید ، ڈاکٹر محمد عقیل احمد ، حکیم سید احمد علی ، ڈاکٹر ایم جی اے صدیقی ، حکیم روہت گپتا لالہ، حکیم عبداللہ خُبیب ، محترمہ شہانہ خاتون ، حکیم اطہر ، حکیم انور ، حکیم الطاف حسین قادری ، ڈاکٹر ایم ا ے فہیم ، حکیم لطیف ، حکیم ایس کے سریش ،حکیم ندیم خان ، حکیم شکیل ، حکیم ایم اے رحیم شاہ ، حکیم شاکر ، حکیم جمیل حسین ، حکیم امجد ، ڈاکٹر سراج الحق ، حکیم احمد ، حکیم رفیع ہیں۔