چیریال سرکاری دواخانے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، مخلوعہ اسٹاف کے تقررات کے لیے نمائندگی کا اعلان
چیریال سرکاری دواخانے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، مخلوعہ اسٹاف کے تقررات کے لیے نمائندگی کا اعلان
جنگاؤں 29 اکتوبر رکن اسمبلی جنگاؤں ڈاکٹر پلا راجیشور ریڈی نے اج حلقے میں شامل چیریال ضلع سدی پیٹ میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چیریل میں عوام کو درکار تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی مختلف معائنوں کے لیے لیابس،اور ٹیکنیشنز کے مستقل تقررات کے ساتھ ساتھ ضروری ادویہ کی وافر مقدار دستیاب رکھنے کے لیے متعلقہ عہدہ داروں سے ویدیاودھانہ پریشد کے اعلی افسران سے نمائندگی کرنے کا اعلان کیا انہوں نے مقامی طبی اور نیم طبی عملے کو عوام اور مریضوں کی انسانیت کی بنیاد پر طبی خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چیریال قریبی منڈلوں کا واحد طبی مرکز ہے جس کے لیے عظیم الشان عمارت تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ اخری مراحل میں تیزی کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے مقامی عوام الناس بالخصوص خواتین کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چیریل سے بھرپور استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر صدر بلدیہ اے سروپارانی،نائب صدر نماراجیو کمار ریڈی،بلدی فلور لیڈر منگول چنٹی،مستیالہ ناگیشور راؤ،بی ار ایس پارٹی کے ریاستی قائد انجینیئر مستیالہ بالانرسیا،پی کرونا کر سابق صدر منڈل پرشد،پی ایلاریڈی سابقہ صدر سرپنچ فورم،اور دوسرے قائدین بھی رکن اسمبلی ڈاکٹر پلہ راجیشور ریڈی کے ہمراہ دورے میں موجود تھے۔