مردم شماری۔تلنگانہ اوراے پی میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان
مردم شماری۔تلنگانہ اوراے پی میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان
مرکزی حکومت آئندہ سال ملک گیر مردم شماری کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگر مردم شماری کا عمل 2026 تک مکمل ہو جاتا ہے تو آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ میں اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کا موقع ملے گا۔تلنگانہ میں 34 اسمبلی نشستوں کے اضافہ کاامکان ہے۔آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے مطابق ریاست کی ہر لوک سبھا نشست سے دو اسمبلی نشستوں کا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔اس طرح موجودہ 119 اسمبلی حلقے بڑھ کر 153 ہو جائیں گے۔ آندھرا پردیش میں بھی اسمبلی نشستوں کی تعداد 175 سے بڑھ کر 225 ہو جائے گی۔آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے مطابق دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں حلقوں کی ازسرنو حد بندی 2026 کی مردم شماری کے بعدکی جائے گی۔ چونکہ 2029 میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں، مرکزی حکومت اس وقت تک ملک بھر میں حد بندی کے عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس کے ساتھ ہی یہ امید ہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی اور لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ مختلف جماعتوں کے رہنماوں کو امید ہے کہ اگر مرکز پارلیمانی انتخابات کے وقت تک حد بندی مکمل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو تلنگانہ کو بھی فائدہ ہوگا۔