کل ہندطرحی اردووفارسی نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ
کل ہندطرحی اردووفارسی نعتیہ ومنقبتی مشاعرہ
حیدرآباد28اکتوبر (راست)حضرت وتد دکن سید شاہ عبداللہ شاہ قادری لاﺅبالی ؒکا158سالانہ طرحی نعتیہ ومنقبتی تاریخی اردوفارسی مشاعرہ ۲۱ جمادی الاول ۶۴۴۱ھ ،بمقام بارگاہ حضرت پتھر والے صاحبؒ مستعد پورہ ،روبرو پٹرول پمپ کاروان روڈ حیدرآباد میں منعقدہوگا۔ نعتیہ طرح اردو: دل ماہ رسالت پہ یہ قربان ہے میرا( آن ذیشان)، منقبتی طرح اردو : پیر ومرشد شاہ عبداللہ صاحب قادری (شاہ۔ واہ)، نعتیہ طرح فارسی : چوں نو شتم نام آں گل نامہ بوائے گل گرفت ( ہنگامہ۔شامہ)۔ملک کی مختلف ریاستوں کے شعرا ءکرام مولانا پیر طریقت حضرت علامہ سید شاہ یوسف کامل صاحب کرناٹک(مہمانِ خصوصی مشاعرہ)، صوفی سید مبارک علی دلکش(آگرہ)، حلیم صابر(کلکتہ)، وحشی ہوڑی(ہوڑہ)، گلزار اکبرآبادی(آگرہ)، نعیم راشد( برہان پور)، عمران فیض(ناگپور)، فاروق نور( برہان پور)، حبیب شیخ (بنگلور)، ظہیر الدین جوش صاحب(لاتور)، رہبر صاحب(لاتور)، انہرمسعودی(کرناٹک)،شریف احمد شریف(بلگام)، پیکرپانی پتی(پانی پت)،حبیب شیخ(بنگلور)، نفیس ناندوری( بلڈانہ)، وحید گلشن(ورنگل)، ڈاکٹررضی شطاری( نظام آباد)، وسیم رومانی (عادل آباد)، نثار نرملی(نرمل)، جبلپور سے اسلم ماجد، اظہار جبلپوری، حافظ فضل کے علاوہ محبوب نگر،جڑچرلہ،حیدرآباد وسکندرآباد کے شعراءکرام طرحی مشاعرہ میں حصہ لیں گے۔ شعراءکی کثیرتعداد کے سبب دومقامی شعراءکے بعدایک بیرونی شاعر کوپیش کیاجائے گا۔ شعرا ءکرام جس ترتیب سے آئیں گے انہیں کلام پیش کرنے کیلئے مدعوکیاجائے گا۔ شعراءکرام اپنی آمد کے ساتھ ہی ناظم مشاعرہ اطیب اعجاز قادری کے پاس اپنا نام درج کرالیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ناظم مشاعرہ اطیب اعجاز قادری 9849339588 ،کنوینر مشاعرہ اسلم احقر 8099574487 سے ربط پیداکیاجاسکتا ہے۔
مولانا ڈاکٹر سید رضوان پاشاہ قادری لاوبالی (بانی دی قرآن اکیڈمی) بعنوان: ’سلسلہ قادریہ: فیضان و تعلیمات‘ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ عز وجل نے قرآن مجید میں ظاہری و باطنی پاکی و صفائی کا حکم دیا ہے ، ظاہری علوم و صفائی کو شریعت کہتے ہیں اور توبہ کے ذریعہ حاصل ہونے والی طہارت کو تصوف و طریقت کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کو سلطان الاولیاءبنایا ہے جن کے فیض سے تمام اولیاءکرام کو ولایت کے درجات نصیب ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر سید شاہ مرتضٰی علی صوفی قادری (پرنسپل یس یم وی کالج) بعنوان: ’سلسلہ سہروردیہ: فیضان و تعلیمات‘پر تفصیلی خطاب فرمایااور کہا کہ حضرت شہاب الدین سہروردیؒ ، حضرت سید عبد القادر جیلانیؒ کے فیض یافتہ ہیں اور آپ کی تعلیمات کو جاننا ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ عوارف المعارف کا ضرور مطالعہ کریں، حضرت بابا شرف الدین سہروردیؒ نے حضرت شہاب الدین سہروردی کے حکم پر دکن تشریف لائے۔ مولاناسید شاہ کلیم اللہ محمد محمد الحسینی کاشف پاشاہ (نبیرہ بندہ نوازؒ) بعنوان: ’سلسلہ چشتیہ: فیضان و تعلیمات‘،پر بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے خواجہ خواجگان حضرت غریب نوازؒ کو ہندوستان روانہ فرمایا اور آپ کے ذریعہ اس کفرستان کو اولیستان بنادیا ، انہوں نے سماع کے آداب کو ملحوظ رکھنے اور پیر و مرشد کا صحیح انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ،
انہوں نے تصوف کے نام پر ہونے والے خرافات کار د کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے انہی چیزوں کے خاتمہ کیلئے تشریف لائے تھے، آج ہم انہی خرافات کو سماع و تصوف کے نام پر اختیار کرتے ہیںتو یہ تصوف سے روگردانی ہوگی۔ مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی (نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ) بعنوان: ’سلسلہ نقشبندیہ: فیضان و تعلیمات‘پر خطاب کیا اور کہا کہ تینوں معروف سلاسل کا مبداءسیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی ذات مبارک ہے اور نقشبندیہ سلسلہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے موسوم ہے ، شاہ نقشبندؒ نے فرمایا کہ ہر وہ نظریہ جو خلاف اہل سنت والجماعت ہو وہ سمِّ قاتل ہے، حضرت سعد اللہ شاہ نقشبندی ؒ حضور اکرم ﷺ کے حکم پر حیدرآباد دکن تشریف لائے اور اپنے فیوض سے مالا مال فرمائے۔ قاری سید سعد اللہ بشیر انس بخارنے نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اسد اللہ خان ،احمد مصطفی ، ریحان احمد منظوم نذرانہ¿ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مرزا رضوان بیگ ، حافظ عبد الباسط خان ، سید نور الدین بشارت ، محمد کیف کلام اقبال پیش کریں گے۔