جرائم و حادثات

تلنگانہ:سداشیوپیٹ میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک

Sadasivpet Road Accident

تلنگانہ:سداشیوپیٹ میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک

ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ سنگاریڈی ضلع کے سداشیوپیٹ ٹاون میں اُس وقت پیش آیا جب پٹن چیروسے مہاراشٹرجانے والی لاری کا ٹائرپنکچرہوگیا اوریہ لاری سڑک کے کنارے مرمت کے لئے ٹہرائی گئی تھی کہ اسی دوران ایک تیزرفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااوریہ لاری، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔دوسری لاری کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا۔اس حادثہ میں دوافرادہلاک اورایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ کے ساتھ ہی ایک شخص لاری کے کیبن میں پھنس گیا جس کو مقامی افراد اور پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

 

#Sadasivpet Road Accident

متعلقہ مضامین

Back to top button