مشرق وسطیدنیا ؍ بین الاقوامی

آیت اللہ خامنہ ای کی صحت سے متعلق امریکی اخبار کا دعویٰ،وہ شدید علیل ہیں

Ayatollah Khamenei health

آیت اللہ خامنہ ای کی صحت سے متعلق امریکی اخبار کا دعویٰ،وہ شدید علیل ہیں

تہران، 28 اکتوبر: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی صحت سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شدید علیل ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاسداران انقلاب کور کو ایرانی سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جون 1989 میں امام خمینی کے انتقال کے بعد سے بحیثیت سپریم لیڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا مناسب وقت اور حالات میں اسرائیل کوجواب دینگے، تہران پر جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دنیا کو عالمی امن اور سلامتی کے لیے اس مشترکا دشمن کیخلاف متحد ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط لکھ دیا کہا اسرائیل کے مجرمانہ اقدام کا جواب ایران کا قانونی حق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button