آندھراپردیش ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججس کی حلف برداری
Andhra Pradesh High Court Judges
حیدرآباد28اکتوبر: آندھراپردیش ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججس نے آج حلف لیا۔ جسٹس مہیشور راؤ، جسٹس ٹی چندر دھن شیکھر، جسٹس سی گنارنجن کو ایک سادہ تقریب میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے حلف دلایا۔اس موقع پر ہائی کورٹ کے ججس اوروکلا بھی موجود تھے جنہوں نے ان نئے تین ججس کو مبارکباد پیش کی۔حال ہی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ان کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے طور پر تقرر دینے کی منظوری دی تھی۔ مرکزی وزارت انصاف نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت ایک کالجیم نے اس ماہ کی 15 تاریخ کو مرکز سے سفارش کی کہ ان تینوں کو اے پی ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر مقرر کیا جائے۔ اے پی ہائی کورٹ میں جملہ37 جج ہونے چاہئیں، لیکن فی الحال ان کی تعداد 26 ہے۔ ان تینوں کے تقرر سے ججوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
#Andhra Pradesh High Court Judges