مشرق وسطیدنیا ؍ بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی جاں بحق

Gaza Israeli Bombing

غزہ، 27 اکتوبر: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا شہر پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 30 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اےنے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ہفتے کی شام ایک رہائشی چوک پر گولہ باری کی جس سے کم از کم پانچ مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی باشندوں نے ژنہوا کو بتایا کہ نہ تو سول ڈیفنس اور نہ ہی طبی ٹیمیں علاقے تک پہنچ سکیں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو خچر گاڑیوں یا پیدل منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

غزہ میں صحت کے حکام نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42,924 ہو گئی ہے۔

 

#Gaza Israeli Bombing

متعلقہ مضامین

Back to top button