جرائم و حادثات

جنگاوں ضلع میں دوشاپنگ مالس میں بڑے پیمانہ پرآگ،10 کروڑروپئے کا نقصان

Fire in Shopping Malls

جنگاوں ضلع میں دوشاپنگ مالس میں بڑے پیمانہ پرآگ،10 کروڑروپئے کا نقصان

تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں دوشاپنگ مالس میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔اس واقعہ میں تقریبا دس کروڑروپئے کے نقصان کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔یہ آگ ابتدا میں ایک شاپنگ مال میں لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے تیزی کے ساتھ اس نے دوسرے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی افراد نے یہ آگ دیکھ کر فوری طورپرپولیس اورفائربریگیڈ کے عملہ کو چوکس کیاجس کے بعد جنگاوں، اسٹیشن گھن پور، پالاکرتی اورآلیر سے فائرانجنوں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابوپایا۔اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ دس کروڑروپئے کے نقصان کا اندازہ لگایاجارہا ہے۔

 

#Fire in Shopping Malls

متعلقہ مضامین

Back to top button