جرائم و حادثات

تلنگانہ:مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا

تلنگانہ:مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا

آصف آباد ضلع کے کاغذنگرمنڈل میں ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگیا ۔اس نوجوان کی شناخت مرتھنڈی گائوں سے تعلق رکھنے والے عابد حسین کے طورپر کی گئی ہے جو ایسگاوں موضع میں ایک غیرمسلم لڑکی کے ساتھ گھومتا ہوا پایاگیا۔پکڑے جانے کے بعد نوجوان کو درخت سے باندھ کر اورپھربعد ازاں سڑک پر ہجومی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی تاہم ہجوم نے پولیس پر بھی حملہ کردیااور پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد اس نوجوان کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔اس زخمی نوجوان کو بغرض علاج منچریال کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس واقعہ کے ویڈیوزسوشیل میڈیا پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔ لڑکی کا تعلق ایسگاوں موضع سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button