تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کوڑنگل میں ریونت ریڈی کو زبردست جھٹکا۔اہم کانگریسی قائدین کی بی آرایس میں شمولیت

Revanth Reddy

کوڑنگل میں ریونت ریڈی کو زبردست جھٹکا۔اہم کانگریسی قائدین کی بی آرایس میں شمولیت

حیدرآباد۔26اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حلقہ انتخاب کوڑنگل میں کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگاہے۔یہ جھٹکا اس وقت لگا جب ریونت ریڈی حلقہ کوڑنگل کے دورے پر تھے اسی دوران کانگریس کے کئی قائدین نے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو گئے۔بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے تارک راما راو کی موجودگی میں سابق کانگریس ایم پی پی دیا کر ریڈی، بی ایس پی سے مقابلہ کرنے والی امیدوار نرمدا کے علاوہ کئی کانگریس قائدین نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے پارٹی میں شامل ہو نے والوں کو گلابی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر کانگریس سے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو نے والے قائدین نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی نے چھ ضمانتوں کے نام پر تمام طبقات کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ اس موقع پربی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے واضح کیا کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی کے اپنے حلقہ انتخاب کوڑنگل میں کانگریس حکومت کے خلاف بغاوت شروع ہوگئی ہے۔

#Revanth Reddy

 

متعلقہ مضامین

Back to top button